| یہ آیتیں ہیں کتاب اور روشن قرآن کی- | ۱ |
| بہت آرزوئیں کریں گے کافر کاش مسلمان ہوتے | ۲ |
| انہیں چھوڑو کہ کھائیں اور برتیں اور امید انہیں کھیل میں ڈالے تو اب جانا چاہتے ہیں | ۳ |
| اور جو بستی ہم نے ہلاک کی اس کا ایک جانا ہوا نوشتہ تھا | ۴ |
| کو ئی گروہ اپنے وعدہ سے آگے نہ بڑھے نہ پیچھے ہٹے | ۵ |
| اور بولے کہ اے وہ جن پر قرآن اترا بیشک مجنون ہو | ۶ |
| ہمارے پاس فرشتے کیوں نہیں لاتے اگر تم سچے ہو | ۷ |
| ہم فرشتے بیکار نہیں اتارتے اور وہ اتریں تو انہیں مہلت نہ ملے | ۸ |
| بیشک ہم نے اتارا ہے یہ قرآن اور بیشک ہم خود اس کے نگہبان ہیں | ۹ |
| اور بیشک ہم نے تم سے پہلے اگلی امتوں میں رسول بھیجے | ۱۰ |
| اور ان کے پاس کوئی رسول نہیں آتا مگر اس سے ہنسی کرتے ہیں | ۱۱ |
| ایسے ہی ہم اس ہنسی کو ان مجرموں کے دلوں میں راہ دیتے ہیں | ۱۲ |
| وہ اس پر ایمان نہیں لاتے اور اگلوں کی راہ پڑچکی ہے | ۱۳ |
| اور اگر ہم ان کے لیے آسمان میں کوئی دروازہ کھول دیں کہ دن کو اس میں چڑھتے | ۱۴ |
| جب بھی یہی کہتے کہ ہماری نگاہ باندھ دی گئی ہے بلکہ ہم پر جادو ہوا ہے | ۱۵ |