| تمہیں کیا ہے، کیسا حکم لگاتے ہو | ۱۵۴ |
| تو کیا دھیان نہیں کرتے | ۱۵۵ |
| یا تمہارے لیے کوئی کھلی سند ہے | ۱۵۶ |
| تو اپنی کتاب لاؤ اگر تم سچے ہو | ۱۵۷ |
| اور اس میں اور جنوں میں رشتہ ٹھہرایا اور بیشک جنوں کو معلوم ہے کہ وہ ضرور حاضر لائے جائیں گے | ۱۵۸ |
| پاکی ہے اللہ کو ان باتوں سے کہ یہ بتاتے ہیں | ۱۵۹ |
| مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے | ۱۶۰ |
| تو تم اور جو کچھ تم اللہ کے سوا پوجتے ہو | ۱۶۱ |
| تم اس کے خلاف کسی کو بہکانے والے نہیں | ۱۶۲ |
| مگر اسے جو بھڑکتی آگ میں جانے والا ہے | ۱۶۳ |
| اور فرشتے کہتے ہیں ہم میں ہر ایک کا ایک مقام معلوم ہے | ۱۶۴ |
| اور بیشک ہم پر پھیلائے حکم کے منتظر ہیں | ۱۶۵ |
| اور بیشک ہم اس کی تسبیح کرنے والے ہیں | ۱۶۶ |
| اور بیشک وہ کہتے تھے | ۱۶۷ |
| اگر ہمارے پاس اگلوں کی کوئی نصیحت ہوتی | ۱۶۸ |
| تو ضرور ہم اللہ کے چُنے ہوئے بندے ہوتے | ۱۶۹ |
| تو اس کے منکر ہوئے تو عنقریب جان لیں گے | ۱۷۰ |
| اور بیشک ہمارا کلام گزر چکا ہے ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے لیے | ۱۷۱ |
| کہ بیشک انہیں کی مدد ہوگی | ۱۷۲ |
| اور بیشک ہمارا ہی لشکر غالب آئے گا | ۱۷۳ |
| تو ایک وقت تم ان سے منہ پھیر لو | ۱۷۴ |
| اور انہیں دیکھتے رہو کہ عنقریب وہ دیکھیں گے | ۱۷۵ |
| تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں | ۱۷۶ |
| پھر جب اترے گا ان کے آنگن میں تو ڈرائے گیوں کی کیا ہی بری صبح ہوگی | ۱۷۷ |
| اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرلو | ۱۷۸ |
| اور انتظار کرو کہ وہ عنقریب دیکھیں گے | ۱۷۹ |
| پاکی ہے تمہارے رب کو عزت والے رب کو ان کی باتوں سے | ۱۸۰ |
| اور سلام ہے پیغمبروں پر | ۱۸۱ |
| اور سب خوبیاں اللہ کو سارے جہاں کا رب ہے | ۱۸۲ |