| اور اللہ کے مقابل سرکشی نہ کرو، میں تمہارے پاس ایک روشن سند لاتا ہوں | ۱۹ |
| اور میں پناہ لیتا ہوں اپنے رب اور تمہارے رب کی اس سے کہ تم مجھے سنگسار کرو | ۲۰ |
| اور اگر میرا یقین نہ لاؤ تو مجھ سے کنارے ہوجاؤ | ۲۱ |
| تو اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ مجرم لوگ ہیں | ۲۲ |
| ہم نے حکم فرمایا کہ میرے بندوں کو راتوں رات لے نکل ضرور تمہارا پیچھا کیا جائے گا | ۲۳ |
| اور دریا کو یونہی جگہ جگہ سے چھوڑ دے بیشک وہ لشکر ڈبو دیا جائے گا | ۲۴ |
| کتنے چھوڑ گئے باغ اور چشمے | ۲۵ |
| او رکھیت اور عمدہ مکانات | ۲۶ |
| اور نعمتیں جن میں فارغ البال تھے | ۲۷ |
| ہم نے یونہی کیا اور ان کا وارث دوسری قوم کو کردیا | ۲۸ |
| تو ان پر آسمان اور زمین نہ روئے اور انہیں مہلت نہ دی گئی | ۲۹ |
| اور بیشک ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات بخشی | ۳۰ |
| فرعون سے، بیشک وہ متکبر حد سے بڑھنے والوں سے | ۳۱ |
| اور بیشک ہم نے انہیں دانستہ چن لیا اس زمانے والوں سے | ۳۲ |
| ہم نے انہیں وہ نشانیاں عطا فرمائیں جن میں صریح انعام تھا | ۳۳ |
| بیشک یہ کہتے ہیں | ۳۴ |
| وہ تو نہیں مگر ہمارا ایک دفعہ کا مرنا اور ہم اٹھائے نہ جائیں گے | ۳۵ |
| تو ہمارے باپ دادا کو لے آؤ اگر تم سچے ہو | ۳۶ |
| کیا وہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اور جو ان سے پہلے تھے ہم نے انہیں ہلاک کردیا بیشک وہ مجرم لوگ تھے | ۳۷ |
| اور ہم نے نہ بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کھیل کے طور پر | ۳۸ |
| ہم نے انہیں نہ بنایا مگر حق کے ساتھ لیکن ان میں اکثر جانتے نہیں | ۳۹ |