| اور یہ کہ اسی نے دو جوڑے بنائے نر اور مادہ | ۴۵ |
| نطفہ سے جب ڈالا جائے | ۴۶ |
| اور یہ کہ اسی کے ذمہ ہے پچھلا اٹھانا (دوبارہ زندہ کرنا) | ۴۷ |
| اور یہ کہ اسی نے غنیٰ دی اور قناعت دی | ۴۸ |
| او ریہ کہ وہی ستارہ شِعریٰ کا رب ہے | ۴۹ |
| اور یہ کہ اسی نے پہلی عاد کو ہلاک فرمایا | ۵۰ |
| اور ثمود کو تو کوئی باقی نہ چھوڑا | ۵۱ |
| اور ان سے پہلے نوح کی قوم کو بیشک وہ ان سے بھی ظالم اور سرکش تھے | ۵۲ |
| اور اس نے الٹنے والی بستی کو نیچے گرایا | ۵۳ |
| تو اس پر چھایا جو کچھ چھایا | ۵۴ |
| تو اے سننے والے اپنے رب کی کون سی نعمتوں میں شک کرے گا | ۵۵ |
| یہ ایک ڈر سنانے والے ہیں اگلے ڈرانے والوں کی طرح | ۵۶ |
| پاس آئی پاس آنے والی | ۵۷ |
| اللہ کے سوا اس کا کوئی کھولنے والا نہیں | ۵۸ |
| تو کیا اس بات سے تم تعجب کرتے ہو | ۵۹ |
| اور ہنستے ہو اور روتے نہیں | ۶۰ |
| اور تم کھیل میں پڑے ہو | ۶۱ |
| تو اللہ کے لیے سجدہ اور اس کی بندگی کرو | ۶۲ |