| جب ہولے گی وہ ہونے والی | ۱ |
| اس وقت اس کے ہونے میں کسی کو انکار کی گنجائش نہ ہوگی | ۲ |
| کسی کو پست کرنے والی کسی کو بلندی دینے والی | ۳ |
| جب زمین کانپے گی تھرتھرا کر | ۴ |
| اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے چُورا ہوکر | ۵ |
| تو ہوجائیں گے جیسے روزن کی دھوپ میں غبار کے باریک ذرے پھیلے ہوئے | ۶ |
| اور تین قسم کے ہوجاؤ گے | ۷ |
| تو دہنی طرف والے کیسے دہنی طرف والے | ۸ |
| اور بائیں طرف والے کیسے بائیں طرف والے | ۹ |
| اور جو سبقت لے گئے وہ تو سبقت ہی لے گئے | ۱۰ |
| وہی مقربِ بارگاہ ہیں | ۱۱ |
| چین کے باغوں میں | ۱۲ |
| اگلوں میں سے ایک گروہ | ۱۳ |
| اور پچھلوں میں سے تھوڑے | ۱۴ |
| جڑاؤ تختوں پر ہوں گے | ۱۵ |
| ان پر تکیہ لگائے ہوئے آمنے سامنے | ۱۶ |