| آسمان کی قسم اور رات کے آنے والے کی، ف۲) | ۱ |
| اور کچھ تم نے جا نا وه رات کو آنے والا کیا ہے | ۲ |
| خوب چمکتا تارا | ۳ |
| کوئی جان نہیں جس پر نگہبان نہ ہو | ۴ |
| تو چاہئے کہ آدمی غور کرے کہ کس چیز سے بنا یا گیا | ۵ |
| جَست کرتے (اوچھلتے ہوئے) پانی سے، ف۵) | ۶ |
| جو نکلتا ہے پیٹھ اور سینوں کے بیچ سے | ۷ |
| بے شک اللہ اس کے واپس کرینے پر قادر ہے | ۸ |
| جس دن چھپی باتوں کی جانچ ہوگی | ۹ |
| تو آدمی کے پاس نہ کچھ زور ہوگا نہ کوئی مددگار | ۱۰ |
| آسمان کی قسم! جس سے مینھ اترتا ہے | ۱۱ |
| اور زمین کی جو اس سے کھلتی ہے | ۱۲ |
| بیشک قرآن ضرور فیصلہ کی بات ہے | ۱۳ |
| اور کوئی ہنسی کی بات نہیں | ۱۴ |
| بیشک کافر اپنا سا داؤ چلتے ہیں | ۱۵ |
| اور میں اپنی خفیہ تدبیر فرماتا ہوں | ۱۶ |
| تو تم کافروں کو ڈھیل دو انہیں کچھ تھوڑی مہلت دو | ۱۷ |