| اپنے رب کے نام کی پاکی بولو جب سے بلند ہے | ۱ |
| جس نے بناکر ٹھیک کیا | ۲ |
| اور جس نے اندازہ پر رکھ کر راہ دی | ۳ |
| اور جس نے چارہ نکالا | ۴ |
| پھر اسے خشک سیاہ کردیا | ۵ |
| اب ہم تمہیں پڑھائیں گے کہ تم نہ بھولو گے | ۶ |
| مگر جو اللہ چاہے بیشک وہ جانتا ہے ہر کھلے اور چھپے کو | ۷ |
| اور ہم تمہارے لیے آسانی کا سامان کردیں گے | ۸ |
| تو تم نصیحت فرماؤ اگر نصیحت کام دے | ۹ |
| عنقریب نصیحت مانے گا جو ڈرتا ہے | ۱۰ |
| اور اس سے وہ بڑا بدبخت دور رہے گا | ۱۱ |
| جو سب سے بڑی آگ میں جائے گا | ۱۲ |
| پھر نہ اس میں مرے اور نہ جیے | ۱۳ |
| بیشک مراد کو پہنچا جو ستھرا ہوا | ۱۴ |
| اور اپنے رب کا نام لے کر نماز پڑھی | ۱۵ |
| بلکہ تم جیتی دنیا کو ترجیح دیتے ہو | ۱۶ |
| اور آخرت بہتر اور باقی رہنے والی | ۱۷ |
| بیشک یہ اگلے صحیفوں میں ہے | ۱۸ |
| ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں | ۱۹ |